سونا فی تولہ 5700 روپے مہنگا

August 17, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 5700روپے فی تولہ کا نمایاں اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1775 ڈالر سے بڑھ کر 1777ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5700 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 39ہزار 900 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 4887 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 19ہزار 942 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1540 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔