لانگ مارچ کے دوران پولیس پر حملے کا مقدمہ درج

August 17, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) کیپٹل پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 25مئی کے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں کے پولیس پر حملے کا پونے تین ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پنجاب کانسٹیبلری محمد افضل نے تھانہ کوہسار پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ لانگ مارچ کے دوران انکی ریزور کی ڈیوٹی ڈی چوک لگائی گئی تھی ، متعلقہ پوائنٹ پر جانے کے لیے جیسے ہی ایکسپریس چوک میں پہنچے تو مشتعل ہجوم کے ایک جھتے نے ان پر حملہ کیا، پتھرائو سے گاڑی کی فرنٹ سیکرین ٹوٹ گئی اوردیگر نقصان بھی ہوا، میرے بازو پر بڑا پتھر لگا۔