مسجدو مدرسہ گرانے کیلئے آپریشن کےدوران مزاحمت، متعدد طلباء، اساتذہ زخمی

August 17, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)جی الیون تھری میں واقع جامع مسجد مزمل و مدرسہ کو منہدم کرنے کے آپریشن کے دوران مزاحمت اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے اہلکاروں سے تصادم کی شکل اختیار کر گئی۔ آپریشن کے دوران متعدد طلباء اور اساتذہ کرام شدید زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔سنی علماء کونسل اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرحمٰن معاویہ نے کہا ہےکہ سی ڈی اے و پولیس افسران مدرسہ سیدنا عمر جی الیون تھری کو گرانے کے لئے آئے تھے۔ہم متعدد طلباء کرام کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔