• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ڈیفنس افسران کو زاہد بختاوری کی جانب سے اعزازی شیلڈز

راولپنڈی( خبر نگار خصوصی)زاہد بختاوری وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے وطن عزیز پاکستان کے لئے اپنے فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ انجام دینے والے سول ڈیفنس کے افسران و ذمہ داران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔جن میں ایڈیشنل چیف وارڈن راولپنڈی سول ڈیفنس عزیر زاہد بختاوری،چیف وارڈن سول ڈیفنس اسلام آباد مہر شاہد اقبال، سول ڈیفنس آفیسر راولپنڈی چوہدری غلام مصطفیٰ، ڈویژنل چیف وارڈن ریحان الحق، سمیت سول ڈیفنس کے دیگر ذمہ داران اور شخصیات بھی شامل تھیں۔
اسلام آباد سے مزید