راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راولپنڈی اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ30 عمران قریشی کی زیرِ نگرانی ٹریپ ریڈ کے دوران پولیس چوکی فیز 7 کے سب انسپکٹر نوید اسلم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے رشوت میں لئے گئے نشان زدہ 15 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ۔