راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) نبی کریم ؐکی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کا کامل نمونہ ہے۔ آپ ؐنے عدل، اخوت، برداشت، حسنِ اخلاق اور انسانیت سے محبت کا عملی درس دیا، جس پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں امن، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر سیف اللہ خالد، مدیر دعوت و اصلاح پاکستان حافظ عبدالرؤف، مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، احسان اللہ منصورودیگر نے خطاب کیا۔