• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کے باڑے ڈی سیل کرنے پر 13افراد گرفتار مقدمات درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہری علاقوں میں سیل کئے گئے جانوروں کے باڑے ڈی سیل کرنے پر 13افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ،تھانہ پیرودھائی کو انسپکٹر انکروچمنٹ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمیر عباسی نے بتایاکہ ڈھوک نجو میں ثنا ء اللہ، عمیر حمید،غضنفر ،شہزاد ،ڈھوک دلال میں طاہر نے ،جب کہ تھانہ وارث خان کو انسپکٹر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی راجہ محمد تنویر نے بتایاکہ آریہ محلہ مسلم کالونی میں عمران نے ،حارث خان ،عارف خان ،زاہد خان ،عبدالرحمٰن ،گل نیاز،ریاض ،سجاول خان نے شہری رہائشی علاقہ میں غیر قانونی طور بھینسیں ، گائیں ،بچھڑے اور دیگر جانور رکھے ہوئے تھے ،مذکورہ جانوروں کے گوبر ،پیشاب ، گندے پانی ،بدبو ،ڈینگی مچھروں اور مکھیوں کی وجہ سے غلاظت اور صحت عامہ کے لئے خطرہ پیدا ہورہاتھا جسے 7ستمبر کو سیل کردیاگیاتھا مگر انہوں نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ، سیل خود سے توڑ دی ۔
اسلام آباد سے مزید