جھگڑے کے دوران فائرنگ،چھت پر کھڑی ہمسائے کی بیٹی جاں بحق

August 17, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) لڑائی جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چھت پر کھڑی ہمسائے کی بیٹی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ۔تھانہ کھنہ پولیس کو بابر مسیح نے بتایاکہ انکے مکان کے نچلے حصے میں ریاض وغیرہ رہتے ہیں جو ان کی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا کررہے تھے، پوچھنے پر انہوں نےمجھ سمیت بھائی بیٹے پر تشدد کیا ، علاقہ چھوڑنے پر چوہدری نصیر اور چوہدری ننھا نے اپنے نامعلوم کو ہمارے پیچھے بجھوایاجنہوں نے فائرنگ کی ،فائرنگ کے نتیجے میں ہمسائے کی لڑکی کو گولی لگی جو موقع پر جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔