گاڑی بندکرنے پر ڈرائیور وساتھیوں کا ٹریفک پولیس چوکی پردھاوا

August 17, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران رکاوٹ بننے والی گاڑی بند کرنے پر ڈرائیورنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک پولیس چوکی پردھاوابول دیا،تھانہ سول لائنز کو عبدالوحید انسپکٹر انچارج سول لائن سیکٹر نے بتایا کہ گاڑی جسکو ڈرائیور وحید چلارہاتھا ، اس کے ہمراہ اشتیاق ودیگر 2 افرادتھے جنہوں نے گاڑی کو وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران سڑک کے درمیان لگا کر ٹریفک بہاؤ کو معطل کردیا ۔ گاڑی کو سڑک کے درمیان سے ہٹا کر بحال کیا گیا۔کاغذات طلب کئے گئے تو مذکورہ افرادنے کارسرکار میں مزاحمت شروع کر دی ۔ گاڑی جب پولیس لائن میں بند کروانے بھجوائی گئی تو تمام افرادنے ٹریفک پولیس چوکی پر حملہ کیا۔