افغان یوم استقلال پر شہداء کی قربانیاں یاد رکھنی چاہئیں،جمعیت ن

August 17, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہےکہ امارت اسلامی افغانستان کے قیادت اورافغان قوم وملت کوآزادی کا ایک سال مکمل ہونے پرمبارکبادیتے ہیں افغان قوم وملت کوآزادی کی اس عظیم نعمت پراللہ تبارک تعالیٰ کاشکراداکرنا چاہیے اوران فدائیان وشہدائے اسلام کی قربانیوں کویادرکھناچاہئے، جنہوںنےاپنی جانوںکانذرانہ دیکرامریکہ،عالم کفراورانکے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا، ان خیالات کااظہارانہوں نے کابل میں کوروناوائرس کےعلاج کیلئے دوا تیارکرنے والے اورامریکہ میں 12سال قیدکاٹنے والے حکیم حاجی عبدالطیف افغان کی جانب سے استقبالیہ میں گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پرحاجی اکبرآغا ملاتاج محمدعجائب زی سیدان کے مشرسیدظہورآغا شیرمحمد بیانزی اوردیگربھی موجودتھے حکیم لطیف افغان نے کہاکہ میںنے بارہ سال قیدناحق کاٹاہے اورمیں نے کوروناوائرس کیلئے دواتیارکی ،ہم تمام دنیا کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ہمارادواکے لیباٹری ٹیسٹ کرائے اورپاکستان سمیت اسلامی ممالک ہماری دوائوں کی سرکاری سطح پراجازت دیں۔