جنرل محمد موسیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےطلباء کو ہدایت

August 17, 2022

کوئٹہ(پ ر)جنرل محمد موسیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل کے اعلامیہ کے مطابق ایف اے، ایف ایس سی اور آئی سی ایس کے تمام طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے لہٰذا وہ کلاسوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔