جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 5 اشتہاریوں سمیت 35 ملزمان گرفتار

August 17, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 منشیات فروشوں ، 15 تیز رفتاری کے ملزموں اور 5 اشتہاریوں، 2 عدالتی مفرور سمیت 35 ملزمان گرفتار کر لئے تفصیل کے مطابق ملزم فرزند علی سے 10 لٹر شراب، شفیق سے 60 لٹر شراب، محمد اختر سے 10 لٹر شراب، مشتاق سے 20 کین بئیر، اللہ بخش سے 30 لٹر شراب، محمد ناصر سے 30 لٹر شراب، شاہد سے 18لٹر شراب اور ملزم شفیق سے 25 لٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزمان ضمیر، شہباز م غلام عباس ، ضیغم، عاصم، محمد عارف، صہیب، محمد اشرف، محمد ناصر، مرید،اصغر، حق نواز، طاہر عباس، حق نواز اور ملزم اکرم کو تیز رفتاری اور خطر ناک ڈرائیونگ پر گرفتار کر لیا گیا، مجید اور غلام عباس کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان علی زمان، ذیشان اور فیصل کو ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے،ممتازآبادپولیس نےمزارکی چادرکوآگ لگانے کے الزام میں فاتر العقل ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس اہلکاروں کے ساتھ دست گریبان ہونے کے الزام میں بی زیڈ پولیس نے چنگ چی رکشہ میں سوار 3افراد زعفر، عاصم اور صہیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے،بوہڑ گیٹ پولیس نے ایک مقدمے میں نامزد ملزم نوید کی گرفتاری کے لئے پہنچی تو ملزم کاساتھی عمر فاروق اسے موٹرسائیکل پر بٹھاکر فرارہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔