پی ایم اے کے انتخابی عمل کا آغاز،ووٹرز ر کی جسٹریشن شروع

August 17, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور الیکشن 2022-24 کے سلسلے میںووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق وقار کا کہنا ہے کہ 31 اگست تک ضلع ملتان کے ڈاکٹر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں،ڈاکٹرز رجسٹریشن کرانے کے لئے ایڈمن رجسٹرار آفس وارڈ نمبر 5 نشتر ہسپتال ملتان یا جنرل سیکرٹری پی ایم اے سے پیڈیاٹریک کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ انسٹیٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی میں آفس ٹائمنگ میں آج سے 31 اگست تک رابطہ کر سکتے ہیں،ستمبر کے پہلے ہفتے میں اعتراضات کے بعد حتمی ووٹر لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔