حیات آباد میں تمام مساجد کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا کام شروع

August 17, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)حیات آباد میں تمام مساجد کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا،مساجد، مارکیٹس، گلیوں میں لائٹس لگانا ،فرشبندی،ٹف ٹائل اور دوسرے ترقیاتی کا م کیا اغاز کر دیا گیا ھے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وچیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران جاری تمام کاموں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ حیات آباد کے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ یہاں سے حاصل ہونے والا پراپرٹی ٹیکس حیات آباد میں خرچ ہونے لگا ہے اور یہ بھی پہلا موقع ہے کہ کسی ایم پی اے کے فنڈ سے حیات آباد میں اتنے ترقیاتی کام ہوئے انہوں نے تیمور خان جھگڑا کا حیات آباد کے لئے پیکج پر ان کا شکریہ ادا کیا۔