ایک دن میں کورونا کے 5 مریضوں کا انتقال

August 17, 2022

فائل فوٹو

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اس وائرس سے 5 افراد انتقال کر گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار 312 ٹیسٹ کئے گئے، 526 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح لاہور میں 9.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پشاور میں 6.55 فیصد، ملتان میں 6.54 فیصد اور میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح5.33 فیصد رہی۔