5روزہ پولیو مہم 22 اگست سے شروع ہو گی، انتظامات کا جائزہ

August 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان میں 5 روزہ پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ ہوئی،جس کی صدرات چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر علی مہدی نے کی،اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضی ،ڈاکٹر فاروق احمد ڈی ڈی ایچ او سمیت دیگر موجود تھے ،میٹنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم 22 سے 26 اگست ہوگی،اس موقع پر مہم کے انتظامات/ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔