فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب

August 18, 2022

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے رضاکار تنظیم دی بلڈ ہیروز کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تھیلی سیمیا و دیگر امراض خون میں مبتلا بچے، ان کے والدین، ڈاکٹرز، دی بلڈ ہیروز کے رضاکاروں اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، دی بلڈہیروز کی ڈائریکٹرڈاکٹر گلالئی ارشد، جنرل سیکرٹری اشرف علی بھی موجودتھے، اس موقع پر شرکاءنے بچوں کے ساتھ مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا جبکہ بچوں نے قومی ترانہ، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرنے کے علاوہ قومی گیتوںپر پرفارمنس بھی دی اور شرکاءسے خوب داد وصول کی، ڈاکٹر گلالئی ارشد اور اشرف علی سمیت دیگر شرکاءنے فرنٹیئرفاؤنڈیشن کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئرفاؤنڈیشن نہ صرف مریض بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ ہر قومی تہوار پر بچوں کی تفریح کیلئے تقریبات کا بھی انعقاد کرتے ہیں، ڈاکٹر فخرزمان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو تھیلی سیمیا کی آگاہی اور اس کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔