قمار بازوں سمیت 19 سماج دشمن گرفتار

August 18, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 7ملزموں کو گرفتار کرکے 6کلوکے قریب چرس برآمد کرلی ۔ پولیس نے 54بھکاریوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ 3ملزموں سے 30بوتل شراب اور15لٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔صدرواہ پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 9قمارباز وں کوگرفتار کر لیا۔