سادات برادری کے مسائل حل کرینگے‘ وجاہت علی رضا

August 18, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین سادات کونسل پاکستان مخدوم سید وجاہت علی رضا نے کہا ہے کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں‘ سادات کونسل کے قیام کا مقصد سادات برادری کو پیش آنیوالے مسائل کا حل اور انہیں روزگار‘ تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وہ نیشنل پریس کلب میں سید امجد منیر کاظمی الازہری،سید محمد ذریت عمران شیرازی، سید مظہر علی شیرازی، سید اعجاز حسین شاہ شیرازی اور سید الطاف الرحمان بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح النسب سادات کی حرمت کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔