وجیہہ سواتی قتل کیس، شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

August 18, 2022

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکا نے پاکستان نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار شریک ملزم یوسف مسیح کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کہ ملزم کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیکر چوبیس اگست تک رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔