ایف آئی اے کے سات اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے تبادلے

August 18, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے کے گریڈ 17کے سات اسسٹنٹ ڈائریکٹروںکے تبادلے کر دئیے گئے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن آفیسر افتخار علی کو باچاخان انٹر نیشنل ائیر پورٹ ،ہارون ملک کو اسلام آباد آئیرپورٹ سے اینٹی کرپشن سیل لاہور ،ندیم اختر کو اینٹی کرپشن سیل لاہور سے اسلام آباد آئیرپورٹ ،شاہ نواز خان کو کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد سے اینٹی کرپشن سیل پنجاب ،عطاالرحمٰن کو علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور سے امیگریشن سیل اسلام آباد،ملک شہروز احمد کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد سے امیگریشن لاہور اور شوکت نواز کو اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد سے امیگریشن سیل اسلام آباد ٹرانسفر کر دیا گیا ۔