ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

August 18, 2022

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے یونین کونسل چک جلال دین کا دورہ کیا اورڈینگی کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا۔۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے لیاقت باغ پارک، مری روڈ، مریڑ حسن چوک اور مریڑ حسن کا دورہ بھی کیا ۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے زینیہ ہمایوں اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے ڈپٹی کمشنر کوجاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔