کراچی سے اندرون ملک تک ایل پی جی پائپ لائن بچھانے کی تجویز

August 18, 2022

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) کراچی سے اندرون ملک تک ایل پی جی پائپ لائن بچھانے کی تجویز، پیٹرولیم ڈویژن جلد ہی منصوبے کے آغاز کے لیےای سی سی کی اجازت طلب کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیداروں نے مختلف لوڈ سینٹرز جیسے بہاولپور، ملتان اور لاہور پر آف ٹیکس کے ساتھ کراچی سے ملک کے شمال تک یومیہ 12ہزار ٹن کی گنجائش کے ساتھ پہلے مرحلے میں لاہور اور دوسرے مرحلے میں راولپنڈی میں ختم ہونے والی ایل پی جی پائپ لائن بچھانے کی تجویز دی ہے۔