برطانیہ، مہنگائی کا 40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شرح 10 فیصد سے متجاوز

August 18, 2022

لندن (اے ایف پی) برطانیہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے سبب جولائی میں مہنگائی 40سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،مہنگائی کی شرح10فیصد سے بڑھ گئی، اشیاء خورد ونوش بالخصوص روٹی اور اناج کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، دودھ، پنیر اور انڈے بھی مہنگے ہوگئے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس وقت برطانیہ کو ممکنہ طور پر کساد بازاری کا سامنا ہے۔