کیپٹن (ر) بلال افتخار ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن تعینات

August 19, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارنے ریجنل آفیسر کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کیپٹن (ر)واحدمحمودکو سینٹرل پولیس آفس لاہورتبدیل کرکے ان کی جگہ تقرری کے منتظرایس ایس پی عطاء الرحمٰن کو آراوسی ٹی ڈی راولپنڈی مقررکردیا۔ ایس پی سائنٹیفک ٹریننگ ونگ پولیس کالج سہالہ کیپٹن (ر)بلال افتخارکو ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔