بھاری مقدار میں گندم ، آ ٹا خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

August 19, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)770 تھیلے آٹا اور 1260 تھیلے گندم خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ راولپنڈی پولیس اور محکمہ خوارک نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے گندم اور آٹے سے لدی 7گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ئی ۔تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈرائیور ضیاء، مسعود، فیضان اور عدیل کو گرفتار کرکے 580 تھیلے آٹا اور 660 تھیلے گندم ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈرائیور عقیل اور اخلاق کو گرفتار کرکے 600 تھیلے گندم اور 70تھیلے آٹا جب کہ تھانہ صدرواہ پولیس نے ڈرائیور شیر عالم کو گرفتار کرکے 120 تھیلے آٹا برآمد کیا ۔