بلوچستان میں بچیوں کو تعلیم نہ دلوانے کی بڑی وجہ خواتین اساتذہ کی عدم دستیابی اور سکولوں کی دوری ہے، شرکاء مباحثہ

August 19, 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) بلوچستان میں بچیوں کو تعلیم نہ دلوانے کی ایک بڑی وجہ خواتین اساتذہ کی عدم دستیابی، غربت اور سکولوں کی بہت زیادہ دوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی ،گرلز ایجوکیشن چیلنجز،یوکے ایڈ سمیت ڈویلپمنٹ ان لٹریسی کے تعاون سے اسلام آبادمیں منعقدہ مباحثہ کے دوران کیا۔ شبانہ بلوچ؛ کنٹری ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آنی فلیکر ڈپٹی چیف ایڈوائزر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی، شیر زمان، ایم ڈی بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن نے اپنے خطاب میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں ۔