اسلام آباد،راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ،سٹاف رپورٹر) تھانہ کرپا کے علاقے گوڑا مست کے رہائشی مدعی آصف محمود ولد عبدالرحمان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے حقیقی بھائی ظہیر احمد ولد عبدالرحمان کو اس کے بیٹے خاور نے متعدد فائر کر کے ناحق قتل کر دیا ہے ۔ دونوں باپ بیٹے کے درمیان آپس میں تلخ کلامی ہوئی تھی اور خاور نے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کیلئے اپنے والد جو میرا حقیقی بھائی تھا اس کو نا حق قتل کر دیا ہے ، پولیس نے نا خلف بیٹے خاور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھرتھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ مری روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122کے مطابق مری روڈ پررابی سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی اور موٹرسائیکل کو ٹکرماری۔