راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہداء کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے، راولپنڈی پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد شریف،شہید کانسٹیبل امان اللہ خان اور شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ کے بچوں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے، اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم اس امر کا اظہار ہے کہ ہم ہر موقع پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔