اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)اسلام آ باد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ جناح میڈیکل کپملیکس اور ریسرچ سنٹر کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے نے تعمیراتی فر موں کی پری کوالی فیکیشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ جناح میدیکل کپملیکس اور ریسرچ سنٹر اسلام آباد گیارہ فرموں نے اپلائی کیا تھا جس میں سے چار چینی فرموں کو پر ی کو الیفائی قرار دیاگیا ہے۔ان چینی فرموں نے پا کستانی فر موں سے جوائنٹ وینچر کیا ہے۔کنسلٹنٹ فرم نے بڈز کے ڈاکومنٹس تیار کرلئے ہیں ۔اگلے مرحلے میں پر ی کوا لیفائیڈ فرموں سے ٹیکنکل اور فنا نشل بڈز طلب کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ پراجیکٹ 200ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جا ئے گا۔ یہاں1200بیڈ کا ہسپتال بنے گا جس میں تقریباً40ہزار لوگوں کا یومیہ علاج متوقع ہے۔ ہسپتال تین سال میں بنے گا۔ اس کے بعد ریسرچ سنٹر بنے گا۔