راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی مرحوم کےصاحبزادے موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شدیدزخمی ہوگئے جب کہ ان کے ہمراہ گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق اتوار کی رات پیر سید علی امام شاہ جیلانی 2دیگر افراد کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سہالہ سے آ رہے تھے کہ تھانہ روات کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں شفقت نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ پیر سید علی امام شاہ جیلانی اور احمد نواز زخمی ہو گئے، سید امام حسین شاہ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ترجمان راولپنڈی پولیس کےموقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں،معاملہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے ،نعش کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران نے ہسپتال کا وزٹ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔