اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی )پاکستان نے پہلی مرتبہ کوئلے کے متبادل ماحول دوست ایندھن سولڈ ریکورڈ فیول( ایس آر ایف) درآمد کرنے کا آغاز کر دیا ہےاور یہ ایندھن نجی شعبے کےذریعے برطانیہ سے درآمد کرنے کیا جارہا ہےاور ابتدائی طورپر سیمنٹ تیار کرنے والے شعبے میں کوئلے کے متبادل کے طورپر استعمال ہوگا جو بتدریج دیگر صنعتوں میں بھی استعمال ہوگا، پاکستان میں کوئلہ کے متبادل ماحول دوست اور سستاایندھن پہلی مرتبہ متعارف کرایاگیا ہے، ایس آر ایف ایندھن کے استعمال سےپیداواری لاگت میں بھی کمی آئے گی ،پاکستان کو سنگین ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے اور کم لاگت ماحول دوست ایندھن جس سے فضا میں مضر صحت دھواں شامل نہیں ہوتا وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ ایندھن پاکستان کی کمپنی ایس آر ایچ ایسوسی ایٹس کےذریعے برطانیہ کے اے کے ای این کےذریعے درآمد ہوگا جس کی پہلی کھیپ رواں ماہ پاکستان میں پہنچ جائے گی ،اس حوالے سےایس آر ایچ ایسوسی ایٹس کےسی ای او اور معروف بزنس مین رضوان مغل نے جنگ کو بتایا کہ ماحول دوست اور کم لاگت کا سولڈ ریکورڈ فیول کی درآمد پاکستان کےلیے اہم سنگ میل ہے جس سےپاکستان میں ماحول اور معیشت دونوں پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔