اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےپانچ ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں چھیاسی ارب روپےکا اضافہ ہوگیا جس کےبعد نومبر دوہزار پچیس تک کے الیکٹرک پروفاقی حکومت کےمجموعی واجبات بڑھ کر تین سو چار ارب روپے پر پہنچ گئےجونومبردو ہزار چوبیس کےمقابلے میں اناسی ارب روپے زیادہ بنتے ہیں ،سرکاری دستاویزات سے معلوم ہواہےکہ جون2025کےمقابلےجولائی تا نومبر2025 کےدوران کےالیکٹرک پر وفاقی حکومت کےمجموعی واجبات86 ارب روپے بڑھ گئےجبکہ نومبر2024 کےمقابلےمیں حکومتی واجبات 79 ارب روپے زیادہ بنتے ہیں،ق نومبر2025تک کےالیکٹرک پروفاقی حکومت کےواجبات304ارب روپے رہے،اس میں 112ارب روپےاصل رقم کاحصہ بنتا ہےاورباقی ماندہ 192ارب روپےکی رقم کاحصہ سودکی مد میں بنتے ہیں، نومبر2024 تک کےالیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 225ارب اورجون2025 تک کے الیکٹرک پروفاقی حکومت کےمجموعی واجبات 218ارب روپےتھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک پرواجبات حکومت کی جانب سےنیشنل گرڈسےبجلی فراہمی کی مدمیں بنتےہیں۔