• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات، پیر علی امام گیلانی پر قاتلانہ حملہ گدی نشینی اورجائیداد کا جھگڑا نکلا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) تھانہ روات کے علاقہ میں پیر زادہ پر قاتلانہ حملہ گدی نشینی اورجائیداد کا جھگڑا نکلا،سیدعلی امام گیلانی کے حقیقی اور سوتیلے بھائیوں کے خلاف قتل ،اقدام قتل ،اعانت مجرمانہ ،مسلح ہوکربلوہ کرنے اور مجمع خلاف قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، قا تلانہ حملہ میں سیدعلی امام گیلانی کے ہمراہ زخمی ہونے والے ان کے ڈرائیور میاں احمد نوازقادری جیلانی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق1995سے پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی کاڈرائیور تھا،18اکتوبر 2025کو پیر صاحب کی وفات کے بعد سائل ان کے بیٹے سیدعلی امام گیلانی کے ساتھ بطور ڈرائیور کام کرتا ہے ،18جنوری کوسائل ہمراہ سیدعلی امام گیلانی ،سید شہزاد حیدر گیلانی ،شاہد رانا اور شفقت حسین گاڑی پراڈو میں سوار ہوکر ہمراہ دیگر مہران گاڑی جس میں سید نگاہ علی گیلانی اور رضوان باقر سوار تھے۔متن ایف آئی آر کے مطابق وجہ عناد یہ ہے کہ پیر عبدالقادر شاہ نے اپنی زندگی میں پیر سید علی امام جیلانی کواپنا سجادہ نشین /گدی نشین نامزدکیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کردی اور ادارہ قادریہ جیلانیہ انٹرنیشنل حسینیاں شریف اور اس سے منسلک جائیداد پیر سید علی امام جیلانی کے نام کردی ،جس کا مسمیان رحیم شاہ ،سید نقیب شاہ ،سید حسیب شاہ اور سید انوارالحق شاہ کو رنج تھا جس وجہ سے رحیم شاہ ،حمزہ اور دیگر 4نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ پیر سیدعلی امام شاہ جیلانی پر اور ہم پر کیااور تمام وقوعہ کی منصوبہ بندی وایما نقیب شاہ ،حسیب شاہ اور انوارالحق نے کی، تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
اسلام آباد سے مزید