نعمان اعجاز اور جریمی میکلن نے سیلاب متاثرین کیلئے کتنے پیسے جمع کر لیے؟

September 20, 2022

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکستانی معروف و سینئر اداکار نعمان اعجاز اور امریکی کامیڈین جریمی میکلن نے سیلاب متاثرین کے لیے بھاری بھرکم رقم جمع کرلی۔

معروفامریکی کامیڈین جریمی میکلن نے اپنے سوشل میڈیا پیج فیس بُک پر نعمان اعجاز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔


اس تصویر کے کیپشن پر جریمی کا لکھنا ہے کہ گزشتہ رات نعمان اعجاز کے ساتھ حیرت انگیز رہی! ہم نے مل کر انڈس اسپتال کے ذریعے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 200,000 ڈالرز سے بھی زیادہ رقم جمع کی، اس امداد میں حصہ ڈالنے والے ہر ایک فرد کا شکریہ۔