شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت

September 22, 2022

کوئٹہ(این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،پراسیکوشن کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کیلئے ڈپٹی پراسیکوٹر خالد احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت پولیس کی جانب سے فردکے گواہ سب انسپکٹر عبدالکریم کے عدالت میں قلمبند کرائے گئے بیان پر جرح مکمل کرکے عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی آفیسر کو اپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ دوران سماعت مقدمہ میں بعداز گرفتاری ضمانت پر رہا ملزمہ مسماة رابعہ کو پولیس عدالت کی جانب سے اشتہاری قراد دینے کے باوجود مسلسل آٹھویں مرتبہ بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش نہ کرسکی جبکہ گرفتار ملزم کمال الدین کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ بعدازں عدالت نے آئندہ سماعت 29ستمبر تک ملتوی کردی۔