امام احمد رضانے دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کو بے نقاب کیا، ثروت اعجاز

September 23, 2022

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امام احمد رضانے دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کیا،اعلیٰ حضرت نے باطل کے خلاف علم جہاد بلند کرکے عشق محبت ﷺ کی شمع کو روشن اور اسلام کے حقیقی پرچم کو بلند کیا، ملک میں انتشار،مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف شہید محمد سلیم قادری نے علم جہاد بلند کیا، وہ مشن اعلیٰ حضرت اور نظریہ اہلسنت کے تحفظ کے علمبردار تھے،قائد سنی تحریک نے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے اسلام و ملک کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کادرس دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے بلدیہ ٹاؤں میں شہید محمد سلم قادر ی کے مزار کے باہر یوم رضاکانفرنس وعرس شہید محمد سلیم قادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسینئر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،مرکز ی رابطی کمیٹی کے محمد آفتاب قادری،محمد مبین قادری،محمد طیب قادری،محمد شہزاد قادری،محمد سلیم قادری،علامہ طارق المدنی،مفتی توصیف مدنی،علامہ محمود قادری قادری کراچی ڈویژن کے امیر غلام مرتضیٰ قادری ودیگر موجود تھے، اس موقع پر شہداکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شہیدمحمد سلیم قادری نے انتہا پسند دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر کام کیا،پاکستان سنی تحریک کے قائدین وکارکنان اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرکے دم لیں گے۔