کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان زین العابدین زیدی اور آصف عباس زیدی کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 11 ہزار 300 پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد کئے گئے ہیں۔