• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت جمعرات کو شام 5 بجے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا، چیئرمین ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پاکستانی سرزمین پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کےلئے بھرپور جوابی کاروائی نے بھارت کی خوشی کو صف ماتم میں تبدیل کردیا ،بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ اب میدان جنگ میں شامل ہے، سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بھارت خود ہی اپنی چال میں ایکسپوز ہو گیا ہے،علی خورشیدی نے بھی بھارتی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید