• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم نکبہ مہم، ذاکرین امامیہ کی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یوم نکبہ مہم کے تحت مقامی ہوٹل میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کی یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی، صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی،علامہ حسن ظفر نقوی، اخلاق احمد اخلاق، نثار قلندری،فرقان عابدی، سجاد شبیر اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جانب سے جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے جنگی جنون کو کنٹرول کیا جائے،سندھ بھر میں ذاکرین مجالس کے اجتماعات میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دیں، کانفرنس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہر سطح پر جاری رکھا جائے،15مئی کو کراچی پریس کلب پر یوم نکبہ کے موقع پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید