کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد نے مبینہ طورپر پھندا لگا کر خود کشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ کے قریب گزشتہ روز ڈوبنے والے 18سالہ مزمل ولد جمیل کی لاش بدھ کونکال لی گئی ، متوفی ماڑی پور یونس آباد کا رہائشی تھا، کیماڑی کسٹم گلی کے قریب کام کے دوران سر پر وزنی چیز گرنے سے 18سالہ سجاد ولی ولد محرام خان جاں بحق ہوگیا، دریں شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ گلی نمبر18کے قریب واقع گھر سے 30سالہ نیاز علی ولد رب ڈنو کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ مبینہ خود کشی کا معلوم ہوتا ہے ، خداکی بستی گلشن سرجانی فیز2 میں واقع گھر سے 25سالہ شارخ خان ولد کمال کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، گلشن معمار افغان بستی میں واقع پہاڑ سے22سالہ شعیب ولد عبداللہ کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا،پولیس نے بتایا ہےکہ مقتول کا تعلق سندھ کے ضلع شکار پور سے ، کراچی میں مزدری کرتا تھا،اسے اس کے اپنے رشتہ داروں نے کسی بہانے سے پہاڑ پر بلاکر وہاں پرپتھروں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا،واقع بظاہر خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔