کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کے خلاف نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا ، لواحقین کا کہنا ہے کہ فیاض ناریجو اگر کریمنل بھی تھا تو اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ،دوسری جانب ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی ،پولیس نے جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔