کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی بختاور گوٹھ قبرستان کے قریب گھر سے 58سالہ شمیم زوجہ عبدالغفور کی لاش برآمد کی گئی جسے قتل کرنے کے بعد دفن کردیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ 3 ماہ قبل لاپتا ہوئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ میں درج ہے تفتیش کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش برآمد کرلی گئی ، ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنی پھوپی کا قتل کیا ۔