کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور ٹرک اڈا کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 17سالہ حماد ولد اورنگزیب جاں بحق ہوگیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ حادثہ کا ذمہ دار گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، سرجانی ٹاؤن ناصری گوٹھ کے قریب نہر میں نہاتے ہوئےڈوب کر 50سالہ جاوید الرحمنٰ ولد حبیب الرحمنٰ جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں کورنگی کے علاقے بلال چورنگی کے قریب سڑک سے 50سالہ خادم حسین ولد علی حسن کی لاش ملی جسے سرد خانہ منتقل کردیا گیا۔