کراچی(اسٹاف رپو رٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت و بزدلانہ کارروائی کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ 9مئی کو پورے ملک میں ”یوم عزم“ منایا جائے گا،کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،نجی وسرکاری اسکولوں میں بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا، حکومت تمام جماعتوں کو ملکی سالمیت کے لیے ایک نکاتی ایجنڈے پر مجتمع کر ے، آل پارٹیز یا قومی سلامتی کانفرنس طلب کی جائے کالجز میں این سی سی کی ٹریننگ کو از سر نو بحال،گرلز گائیڈ اوراسکاؤٹنگ کو بھی مؤثر بنایا جائے۔