کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعہ 9مئی "یوم عزم جہاد"کے طور پر منایا جائیگا،ملک بھر میں بھارت مردہ باد ریلیاں نکالی جائینگی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے،علماء کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں جہادکے فلسفے اور ملک سے محبت ایمان کا تقاضہ ہےپر روشنی ڈالیں، اس موقع پر محمد شاہد غوری، فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری اور دیگر موجود تھے۔