پنجاب بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم ، 30ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ

September 23, 2022

لاہور ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے،مختلف محکموں میں 30ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،گریڈ 1سے گریڈ 5تک بھرتیوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس فائل بھیجی جائے، پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئےبھی پابندی ختم ،فیصلے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 5تک بھرتیوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس فائل بھیجی جائے، پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئےبھی پابندی ختم کر دی گئی، گریڈ پانچ سے اوپر والی پوسٹوں کی منظوری کیلئے کیس قائمہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے، پنجاب پبلک سروس کمیشن اپنی بھرتیاں جاری کریگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف محکموں، اضلاع اور پراجیکٹس میں 30 ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن اپنی بھرتیاں جاری کرے گا۔فیصلے کے مطابق گریڈ 1سے گریڈ 5تک بھرتیوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس فائل بھیجی جائے، پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی، گریڈ پانچ سے اوپر والی پوسٹوں کی منظوری کے لیے کیس قائمہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔