متاثرین کی بحالی کیلئے الخدمت خواتین کام کررہی ہیں‘یاسمین اچکزئی

September 23, 2022

کوئٹہ(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ بلوچستان کی صدر یاسمین اچکزئی نے کہاہےکہ متاثرین کی بحالی کیلئے الخدمت خواتین بھر پور کام کررہی ہے مخیر خواتین وحضرات بحالی کے کام کیلئے ہمارا کاساتھ دیںاب تک متاثرہ خواتین میں لاکھوں روپے ‘خیمے خشک راشن تیار کھانے سمیت مختلف سامان تقسیم کرچکے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے مخیر خواتین کےوفد سے ملاقات اورجماعت اسلامی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ خواتین ‘طالبات اورماؤں بہنوں کے الخدمت خواتین کےساتھ بھر پور تعاون کی وجہ سے ہمیں حوصلہ ملاہے کوئٹہ ،نصیر آباد، جعفرآباد،نوشکی ،قلعہ سیف اللہ ،لسبیلہ سمیت دیگرمتاثرہ علاقوں میں آج بھی الخدمت کے کیمپس قائم وریلیف ورک جاری ہے ۔