نیو بلیو ایریا میں واٹر سپلائی نیٹ ورک کی منظوری

September 23, 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے اسلام آباد کے علاقے نیو بلیو ایریا میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر سپلائی نیٹ ورک کی فراہمی کی منظوری دے دی ۔ تر جمان سی ڈی اےکے مطابق شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے نیو بلیو ایریا میں واٹر سپلائی نیٹ ورک کے لئے 55 ملین روپے کا بجٹ بھی مختص کردیا گیا ہے۔ چیئرمین نے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں سٹریٹ لائٹس سمیت روڈ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کیا جائے۔