ہومیوپیتھی دنیا بھر میں مسلمہ علاج ہے،ڈاکٹر سعید الرحمن خٹک

September 23, 2022

پشاور( جنگ نیوز) ہومیوپیتھی دنیا بھر میں مسلمہ علاج ہے ۔ اس کی افادیت کا انکار ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی گورنمنٹ آف پاکستان کے نائب صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر سعید الرحمن خٹک نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے خیبر پختونخوا میں 24 ہومیوپیتھک کالجز ہیں جو ہر سال تقریباً 1500ہومیوپیتھک ڈاکٹر دے رہے ہیں اور اس وقت تقریباً دس ہزار سے زائد ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی گورنمنٹ آف پاکستان سے رجسٹرڈ ہیں۔ ان باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہومیوپیتھک طریقہ علاج کیلئے ہر سال دس ارب کا بجٹ رکھا جائے کیونکہ فیڈرل گورنمنٹ نے 18 ترمیمی بل میں صحت کا شعبہ صوبائی گورنمنٹ کو دے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز جو اپنا کام نجی شعبے میں کر رہے ہیں اور کسی قسم کی گورنمنٹ کی سرپرستی نہیں اس کے باوجود پاکستان کی دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔